Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77037
Published : 15/6/2015 20:53

ایران کے خلاف عائد تمام پابندیاں ختم ہوکررہیں گی

صدر جناب حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف عائد تمام پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔
اتوار کو صوبہ خراسان شمالی کے شہر بجنورد میں عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ جن لوگوں نے ایرانی قوم پر ظالمانہ پابندیاں لگائی ہیں انہیں جان لینا چاہیے کہ اسلامی جہموریہ ایران اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ یہ صورتحال اسی طرح جاری رہے- انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم رہبر انقلاب اسلامی کی قیادت میں متحد ہے اور اپنے حقوق کی بالا دستی کے لئے ڈٹی رہے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایرانی قوم دشمن کو اپنے حقوق پامال کرنے اور پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ حکومت ملک کے اندر یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گی اور معیشت کو بھی آگے بڑھائے گی- صدر مملکت نے کہا کہ ملت ایران عالمی سطح پر اپنے تمام حقوق کی خواہاں ہے اور ان کے حصول کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ وہ دباؤ ڈال کر ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21