Sunday - 2019 January 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77041
Published : 15/6/2015 21:5

بحرین: سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے

بحرین کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت اور جمعیت الوفاق الاسلامی کے سربراہ کی رہائی پر زور دیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انقلابی عوام نے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے آل خلیفہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ادھر آل خلیفہ کی فوج اور پولیس نے جمعیت الوفاق الاسلامی کے سربراہ کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے پر حملے کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ اس مظاہرے میں شریک بحرین کے ایک مذہبی رہنما شیخ محمد المنسی نے کہا ہے کہ بحرینی عوام چھے مہینوں سے مسلسل شیخ علی سلمان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کا ظلم و ستم بحرینی عوام کی صدائے انقلاب کو خاموش نہیں کرسکتا۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین کی نمائشی عدالت منگل کو اپوزیش رہنما شیخ علی سلمان کے خلاف قائم بے بنیاد مقدمے کی سماعت کرنے والی ہے۔ شیخ علی سلمان کو اٹھائیس دسمبر دوہزار چودہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بحرین کی نمائشی عدالت نے شیخ علی سلمان پر بیرونی طاقتوں کی مدد سے شاہی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے جسے انہوں نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔ شیخ علی سلمان کا کہنا ہے کہ وہ پرامن طریقے سے بحرین میں اصلاحات لانے کی جد وجہد کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی حکومت کے خاتمے اور جمہوریت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2019 January 20