Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77044
Published : 15/6/2015 21:12

ایران کسی بھی طاقت کے سامنے نہیں جھکے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی قوم بڑی طاقتوں کی توسیع پسندی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی-
اتوار کی شام ایران کے شمال مشرقی صوبہ" خراسان شمالی" کے علما اور دانشوروں سے ملاقات میں ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ان کی حکومت گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں مغرب کی عائد کردہ یکطرفہ پالیسیوں کو ختم کرانے میں کوشاں ہے- صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم صرف خدا کے سامنے سر تعظیم خم کرتی ہے اور اس کے سوا کسی بھی طاقت کے سامنے نہیں جھکے گی- صدر مملکت نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کاروں نے منطق، قوت و اقتدار اور سربلندی کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، مذاکرات میں اپنے اصولوں پر ڈٹا ہوا ہے اور پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے ترقی و پیشرفت کی راہ میں اہم قدم اٹھائے ہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ دشمنوں نے پابندیوں اور دباؤ کے ذریعے یہ سمجھ لیا تھا کہ وہ ایرانی عوام کو اسلامی جمہوری نظام اور انقلاب سے ناامید اور مایوس کردیں گے لیکن انہیں اپنے مقاصد کے حصول میں منھ کی کھانی پڑی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21