Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77062
Published : 16/6/2015 14:27

ملایشیا: داعش سے رابطے کا الزام، 108 افراد گرفتارملایشیا: داعش سے رابطے کا الزام، 108 افراد گرفتار

ملایشیا کی حکومت نے دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ رابطے کے الزام میں ایک سو آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے-
ملایشیا کے وزیر داخلہ احمد زاہد حمیدی نے پیر کے دن خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سو آٹھ افراد کو دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ رابطے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے- احمد زاہد حمیدی نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے بعض عراق اور شام سے واپس لوٹے تھے- واضح رہے کہ حالیہ چند برسوں کے دوران ملایشیا کے مدارس میں انتہا پسندوں کی سرگرمیوں اور سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کے اثر و رسوخ کی وجہ سے انتہا پسندی میں شدت پیدا ہوئی ہے- ملایشیا کے دسیوں شہری شام، عراق اور فلپائن میں دہشت گرد گروہوں داعش اور ابوسیاف میں شامل ہوچکے ہیں۔ ملایشیا کی پولیس ایسی حالت میں انتہا پسندوں کے مقابلے کے لئے میدان میں اتری ہے کہ جب دہشت گرد اس ملک کی فوج میں بھی اثر و رسوخ حاصل کر چکے ہیں- اس بات کی تصدیق ملایشیا کے وزیر دفاع نے بھی کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21