Monday - 2019 January 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77064
Published : 16/6/2015 14:32

لیبیا میں القاعدہ کے اہم سرغنہ کی ہلاکت کی خبریں

لیبیا میں القاعدہ کے ایک اہم کمانڈر مختار بلمختار کی ہلاکت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
امریکی فوج نے اتوار کے دن اس خبر کی تصدیق کر دی کہ لیبیا پر امریکا کی بمباری میں الجزائر سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروہ القاعدہ کے اہم سرغنہ مختار بلمختار کو نشانہ بنایا گیا- امریکی فوج کے بیان میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے کہ اس حملے میں مختار بلمختار ہلاک ہوا ہے یا نہیں- پینٹاگون کے ترجمان اسٹیو وارن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فی الحال اس آپریشن کے نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں اور مناسب موقع پر مزید تفصیلات بیان کریں گے- لیبیا کی حکومت نے اتوار کے دن اس بات کی تصدیق کی تھی کہ مختار بلمختار امریکا کے حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔ مختار بلمختار کو الجزائر گیس فیلڈ پر دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2019 January 21