شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77067
تاریخ انتشار : 16/6/2015 14:40
تعداد بازدید : 7

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات جاری

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان پیر کے دن ماہرین کی سطح پر مذاکرات شروع ہوگئے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں ایران کی وزارت خارجہ میں سیاسی اور سیکورٹی امور کے ڈائریکٹر حمید بعیدی نژاد اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کے خصوصی معاون اسٹیفن کلیمنٹ کی سربراہی میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہورہے ہیں- یہ مذاکرات جامع ایٹمی سمجھوتے کے متن کی شقوں کی تکمیل کے لئے انجام پا رہے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے ویانا میں گزشتہ بدھ کے دن ایٹمی مذاکرات کے ساتویں دور کا آغاز کیا تھا- مذاکرات کا یہ دور اتوار تک جاری رہا- سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی ضروری صلاح و مشورے کی غرض سے پیر کے دن تہران واپس لوٹ آئے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :