Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77170
Published : 18/6/2015 20:32

امریکا، اسرائیل اور اردن دہشت گردوں کے مربی ہیں

اقوام متحدہ میں شام کے نمائںدے نے کہا ہے کہ اسّی ہزار دہشت گرد ترکی اور اردن کی سرحدوں سے شام میں داخل ہوئے ہیں۔ النشرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے نمائںدے بشار جعفری نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور ان کے معاونین کی تیارہ کردہ رپورٹیں حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ بشار جعفری نے کہا کہ ہمارے اندازوں کے مطابق اسّی ہزار دہشت گرد ترکی اور اردن کی سرحدوں سے شام کی سرزمین میں داخل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور اردن جیش الفتح اور جیش الیرموک نامی دہشت گرد گروہوں کو تربیت دے کر شام بھیج رہے ہیں۔ بشار جعفری کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت اپنے ملک کے بحران کے سیاسی حل کے لئے کی جانے والی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے تاہم ہمیں نہیں معلوم کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے دی میستورا مشاورت کے بعد کیا اقدامات انجام دیں گے۔بشار جعفری نے مزید کہا کہ شام مخالف پروپیگنڈا مہم کا مقصد شام کی حکومت کو بدنام کرنا ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17