Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77172
Published : 18/6/2015 20:37

افغانستان: طالبان سے رمضان میں جنگ بندی کی اپیل

افغانستان میں حکومت نے طالبان سے رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے- افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے افغانستان اور دنیا کے دیگر ممالک کے مسلمانوں کو ماہ مبارک رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر مخالفین امن مذاکرات کے خواہاں ہیں تو اس کے لئے اپنے عزم کا اظہار کریں- انہوں نے طالبان سے اپیل کی کہ بے گناہ عام شہریوں کے قتل عام اور دہشت گردانہ حملے بند کریں- عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اس سال ماہ مبارک رمضان کی آمد ایسے حالات میں ہو رہی ہے کہ افغانستان میں ہر روز بم دھماکے ہو رہے ہیں اور بے گناہ لوگوں کا قتل ہورہا ہے- اس سے پہلے افغانستان کی علما کونسل نے بھی طالبان سے رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل کی تھی- ادھر زرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے یہ اپیل مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ جنگ جاری رکھیں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11