Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77176
Published : 18/6/2015 20:45

عراق: الانبار میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

عراق کے مغربی علاقوں میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے- عراق کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار کے مغربی علاقے پر عراقی فضائیہ کے حملوں میں داعش گروہ کے چونتیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں- ہلاک ہونے والوں میں داعش کے کئی اہم عناصر بھی شامل ہیں- عراقی وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک شدگان میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں کے انتظامی امور کا انچارج محمد حمید العسافی المعروف ابوعبادہ اور دہشت گردوں کی منتقلی کا انچارج بشار امین الہیتی شامل ہے- ادھر عوامی رضاکاروں نے صوبہ صلاح الدین میں واقع بیجی کے الصینیہ علاقے کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثنا عوامی رضاکار فورس کے ترجمان کریم النوری نے بتایا ہے کہ رضاکاروں نے بیجی کے کمشنر ہاؤس کو آزاد کرانے کے بعد علاقے میں داعش گروہ کے نصب کئے گئے بموں کو ناکارہ بنانے کا کام شروع کردیا ہے- انہوں نے کہا کہ داعش کے کچھ افراد اب بھی بعض علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں لیکن وہ سب عوامی رضاکاروں کے محاصرے میں ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20