Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77219
Published : 19/6/2015 21:3

غزہ: اسپتال پر صیہونی فوج کے حملے کا اعتراف

صیہونی فوج کے ایک کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے حوصلے بلند کرنے کے لئے غزہ کے ایک اسپتال کو مارٹر گولے کا نشانہ بنایا گیا تھا-

صیہونی فوج کے کمانڈر "آمیہائے ہاراچ" نے کہا کہ یہ حملہ دو ہزار چودہ میں غزہ کے خلاف پچاس روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے پست حوصلوں کو بلند کرنے کے مقصد سے کیا گیا- آمیہائے ہاراچ نے صیہونی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے اس اسپتال پر مارٹر گولے کا حملہ ایک اسرائیلی فوجی افسر کے قتل کی تلافی کے لئے کیا گیا- صہیونی حکومت نے گذشتہ سال موسم گرما میں غزہ پر فلسطینیوں کے خلاف پچاس دنوں تک حملے جاری رکھے تھے جس میں دو ہزار تین سو فلسطنی شہید اور گیارہ ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے- غاصب صیہونی حکومت نے گرچہ فلسطینی مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کے ایک معاہدے پر دستخط بھی کئے تھے تاہم یہ غاصب حکومت بدستور اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24