Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77223
Published : 19/6/2015 21:18

شام: دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی

شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائی جاری ہے- شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شمال مغربی ادلب کے مضافاتی علاقوں الصحن، جنۃ القری، اور معمل السکر میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے ان کو بھاری نقصان پہنچایا- شامی فوج نے اسی طرح دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو مغربی شام کے علاقے لاذقیہ کے اطراف میں اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ چیک پوسٹوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے - جنوب مغربی علاقے قنیطرہ میں بھی شامی فوج کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد مارے گئے- دمشق کے مضافاتی علاقے دوما میں بھی فوج نے متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- حمص کے مشرقی علاقوں جبل شاعر اور جزل اور اسی طرح دیر الزور کے علاقے حویقہ میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ شامی فوج کی شدید جھڑپیں جاری ہیں- اسی طرح حلب کے شمالی علاقوں میں بھی مسلح گروہوں کے ساتھ شامی فوج کی لڑائی ہو رہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17