Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77226
Published : 19/6/2015 21:26

تیل کی عالمی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کی خواہاں

تیل کے شعبے سے وابستہ عالمی کمپنیاں ایران کی توانائی کی منڈی میں واپسی کی خواہاں ہیں۔ تیل کی قومی کمپنیوں کی بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی نشست، بدھ کے دن لندن میں منعقد ہوئی جہاں کانفرنس کے شرکا نے مستقبل قریب میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی امید ظاہر کی۔ کانفرنس میں شریک کمپنیوں نے ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم بھی کیا۔ کانفرنس میں موجود ایران کے ماہر اقتصادیات فرزام کمال آبادی نے کہا کہ پوری دنیا کی نظر، ایران کے تیل کے ذخیروں پر ہے اور مغربی کمپنیاں، ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کے لئے پابندیوں کے خاتمے کا انتظار کر رہی ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23