Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77228
Published : 19/6/2015 21:42

یوکرین: تازہ جھڑپوں میں تین فوجی اہلکار ہلاک

یوکرینی فوج اور مخالفین کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں یوکرین کے تین فوجی اہلکار ہلاک جبکہ چودہ افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود کی ایف اور مخالفین کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔ جنگ کے دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر بین الاقوامی مبصرین نے مشرقی یوکرین میں جھڑپوں کے شدّت اختیار کر جانے پر خبردار کیا ہے۔ یوکرین کی فوج کے ترجمان آندرے لیسنکو نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں، نہ صرف یہ کہ جھڑپوں میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ بعض علاقوں میں یہ جھڑپیں مکمل جنگ میں بھی تبدیل ہو گئی ہیں۔ مخالفین کے سربراہوں نے بھی یوکرین کی فوج پر مخالفین کے مراکز پر بمباری اور گولہ باری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ اپریل دو ہزار چودہ سے ہونے والی ان جھڑپوں میں اب تک چھے ہزار دو سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24