Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77236
Published : 19/6/2015 22:7

مذاکراتی ٹیم، قوم کے حقوق کا بھرپور دفاع کر رہی ہے

قومی سلامتی اور امور خارجہ کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم، بھرپور طریقے سے قوم کے حقوق کا دفاع کر رہی ہے۔
علاءالدین بروجردی نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کا عمل طولانی ہونے کی ایک وجہ امریکہ کی توسیع پسندی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فریق مقابل بنیادی اصولوں کے دائرے میں رہ کر عمل کرتا تو یقینا مذاکرات طولانی نہیں ہوتے۔ بروجردی نے کہا کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور آل سعود کے دباؤ کے سبب، توسیع پسندانہ اقدامات انجام دے رہا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے، حکومت کو ایٹمی حقوق اور ثمرات کے تحفظ کا پابند بنانے سے متعلق تحریک کو پارلیمنٹ کی ترجیحات میں شامل کرنے کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ یہ تحریک، مذاکراتی ٹیم کی حمایت میں پیش کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ بدھ کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ایک سو پچاسی اراکین نے بانوے فیصد ووٹوں کے ساتھ حکومت کو ایٹمی ثمرات کے تحفظ کا پابند بنانے سے متعلق تحریک منظور کی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19