Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77237
Published : 19/6/2015 22:9

یمن کی صورتحال کا اصل ذمہ دار سعودی عرب ہے

یمن کے مختلف سیاسی گروہوں کے پہلے دن کی نشست کے اختتام پر انصاراللہ عوامی تحریک کے وفد کے سربراہ نے سعودی عرب کو یمن کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔ یمنی وفد کے ترجمان حمزہ الحوثی نے جنیوا میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام مسلسل قتل عام کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یمنی خواتین اور بچوں کے قتل کا اصل ذمہ دار سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی جارحیت میں یمن کے رہائشی مکانات، اسپتال، تعلیمی مراکز اور بنیادی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ حمزہ الحوثی نے کہا کہ سعودی ہمارے بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں تاہم مغربی ذرائع ابلاغ نے ہماری المناک صورتحال پر خاموشی اختیار رکھی ہے۔ حمزہ الحوثی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ سعودی عرب اور القاعدہ کے مابین کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر سعودی جارحیت کا فائدہ صرف القاعدہ کو پہنچ رہا ہے۔ حمزہ الحوثی نے کہا کہ انصاراللہ عوامی تحریک ہے اور متحد اور جمہوری یمن کی خواہاں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنیوا مذاکرات کے دوران یمن کے مسائل کا حتمی حل نکل آئے گا۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10