Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77297
Published : 20/6/2015 21:31

یمن مذاکرات آئندہ ہفتے جاری رہنے کا امکان

اقوام متحدہ کے ترجمان نے آئندہ ہفتے کے اوائل تک یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے- مصر کی الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان احمد فوزی نے جمعے کے دن کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا وفد یمن میں جنگ بندی کے سمجھوتے کے لئے ثالثی کر رہا ہے اور اسے امید ہے کہ اس سلسلے میں پیشرفت ہو گی- احمد فوزی نے مزید کہا کہ یہ مذاکرات آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے- اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق ان مذاکرات کے اہم مقاصد میں جھڑپوں کے خاتمے کا سمجھوتہ، اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن کے عوام تک جلد از جلد انسان دوستانہ امداد پہنچانا اور یمن میں جنگ بندی پر اقوام متحدہ کی نگرانی شامل ہے- اقوام متحدہ کے ترجمان احمد فوزی نے مزید کہا کہ ان مذاکرات میں شریک یمن کا ایک گروہ ہفتے کے دن اور دوسرا اتوار کے دن جنیوا سے روانہ ہو جائے گا- واضح رہے کہ جنیوا میں یمن کے امن مذاکرات، منگل کے دن شروع ہوئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11