Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77298
Published : 20/6/2015 21:35

رام اللہ اور خان یونس میں صیہونی فوجیوں کے مظالم

صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر پر امن فلسطینی مظاہرین کو نشانہ بنایا۔ صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے بلعین گاؤں میں ہونے والے مظاہرے کے شرکا کو آنسو گیس اور فایر کریکر کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ علاقے کے فلسطینی باشندے صیہونی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینیوں کو محصور کرنے کے لئے بنائی جانے والی دیوار کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ صیہونی فوجیوں نے فلسطینی باشندوں کے زیتون کے باغات اور زرعی زمینوں کو بھی نذر آتش کردیا۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھتے تھے اور فلسطیینوں کے درمیان یکجہتی کو یقینی بنانے اور تحریک مزاحمیت جاری رکھنے اور تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں واقع خان یونس کے باشندوں کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بیس سالہ فلسطینی نوجوان شدید پر زخمی ہوگیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17