Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77304
Published : 20/6/2015 21:53

صحرائے سینا: فوج کی کارروائی، 15 دہشت گرد ہلاک

مصری سیکورٹی فورس نے صحرائے سینا میں ایک کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ قاہرہ میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مصری فوج نے ٹینکوں اور توپخانوں کی مدد سے صحرائے سینا کے علاقے شیخ زوید میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔ مصری فوج کی گولہ باری میں انصار بیت المقدس سے وابستہ کم از کم پندرہ دہشتگرد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔ مصر کی فوج نے شیخ زوید کے مضافاتی علاقے سے چار مسلح افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17