Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77306
Published : 20/6/2015 22:3

ترکی: اردوغان کے خلاف نعرے لگانے پر قید کی سزا

ترکی کی ایک عدالت نے صدر رجب طیب اردوغان کے خلاف نعرے لگانے کے جرم میں ایک شخص کو گیارہ مہینے قید کی سزا سنائی ہے۔
ترک اخبار "طرف" کے مطابق بینالی ییلدیز نامی شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بورسا شہر میں حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران صدر اردوغان کے خلاف نعرے لگائے تھے۔ بینالی ییلدیز کو سزا کاٹنے کے لئے بورسا شہر کی سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ترکی میں دسمبر دوہزار چودہ میں اعلی سرکاری عہدیداروں کی مالی بدعنوانیوں کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19