Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77307
Published : 20/6/2015 22:5

افغانستان: فوجی کاروائیاں، متعدد دہشت گرد ہلاک

افغان فوج کی متعدد کارروائیوں میں درجنوں طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ فوج نے کنڑ، ارزگان اور ہلمند صوبوں میں طالبان دہشتگرد گروہ کے چوبیس عناصرکو ہلاک جبکہ پانچ دیگر کو زخمی کردیا ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران، افغان فوج نے ملک کے دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔ کاپیسا، پکتیا، بدخشان، سرپل، فاریاب اور ہرات صوبوں میں بھی افغان فوج کے حملوں میں طالبان کے ستر دہشت گرد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔ ان کاروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحے اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ سڑک کے کنارے نصب متعدد بموں کو بھی ناکارہ بنادیا گیا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق ان کاروائیوں میں افغان فوج کے دس اہل کار بھی ہلاک ہوگئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11