Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77309
Published : 20/6/2015 22:12

اقوام متحدہ کی ضمانت کے بعد شہروں سے نکلیں گے

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ ہم اسی وقت اس ملک کے شہروں سے نکلیں گے جب اقوام متحدہ، القاعدہ کو غیر مسلح کرنے کی ضمانت دے گی- فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے ایک رہنما اور یمن کی انقلابی کمیٹی کے رکن توفیق الحمیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف اسی صورت میں تحریک انصاراللہ جنوبی یمن کے شہروں عدن، تعز اور دیگر شہروں سے اپنے رضاکاروں کو باہر نکالے گی کہ جب اقوام متحدہ، القاعدہ کو غیر مسلح کرنے کی تحریری ضمانت دے گی۔ یمن کی تحریک انصاراللہ نے القاعدہ کے عناصر کو سعودی حمایت یافتہ قرار دیا اور کہا کہ یمن کے مستعفی اور مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی جانب سے جو وفد جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لئے گیا تھا وہ کسی بھی تحریک اور پارٹی کا نمائندہ نہیں تھا- ادھر یمن کی عوامی نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل عارف الزوکا نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں، سعودی حکومت کے حملوں کو یمن کے بحران کا باعث قرار دیا اور اس اطمئنان کا اظہار کیا کہ ان حملوں کے رکنے اور یمن کے داخلی امور میں سعودی عرب کی مداخلت بند ہونے کے ساتھ ہی ملک میں امن و امان قائم ہوجائے گا- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23