Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77329
Published : 21/6/2015 9:11

بحرین: بحرانی حالات کے بارے میں انتباہ

بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے شیخ علی سلمان کو سنائی گئی ‎‎سزا کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے- بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سیاسی شعبے کے سیکریٹری خلیل المرزوق نے ہفتے کے روز جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو سنائی گئی چار سال کی سزائے قید کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس فیصلے نے بحرین کے امن و استحکام کے عمل کو سنگین خطرے سے دوچار کر دیا ہے- خلیل المرزوق نے بحرین کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کو سیاسی و اقتصادی اور سیکورٹی مسائل میں شدت پیدا ہونے کا سبب قرار دیا- ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کو الگ تھلگ کرنے کی آل خلیفہ حکومت کی کوشش ملکی بحران کو مزید پیچیدہ بنا دے گی- انہوں نے پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی بات چیت کو ایک قومی ضرورت سے تعبیر کرتے ہوئے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ نمائشی پارلیمنٹ سے بحرینی عوام میں اس قانونی ادارے کی ساکھ بگڑتی جا رہی ہے۔ ادھر عراقی پارلیمنٹ میں حکومت قانون دھڑے کے سربراہ علی الادیب نے بھی جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل کو سنائی گئی سزائے قید کے فیصلے کی مذمت کی ہے- انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اصلاحات کے عوامی مطالبات کو نظر انداز کرکے سنایا گیا عدالتی فیصلہ، بحرینی شہریوں میں تفرقہ پیدا ہونے پر منتج ہوگا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21