Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77331
Published : 21/6/2015 9:21

یمن: صوبہ مآرب عوامی رضاکاروں کے محاصرے میں

یمن میں عوامی سیکورٹی دستوں نے صوبہ مآرب کا محاصرہ کرنے کی خبر دی ہے-
یمن میں عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مآرب کو القاعدہ دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے اس صوبے کا محاصرہ کرلیا- اطلاعات کے مطابق عوامی تحریک انصار اللہ اور سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں پر مشتمل فورس نے ایک نیا محاذ بنایا ہے۔ اس محاذ نے صوبہ مآرب سے القاعدہ کے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے ہفتے کے روز اس صوبے کا محاصرہ کر لیا۔ ادھر یمن کے عوامی رضاکاروں نے شمالی صوبے عمران سے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے دسیوں ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ افراد سعودی عرب کے لئے جاسوسی کرتے تھے۔دوسری طرف شمالی صوبے صعدہ کے بنی معاذ قبیلے نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں فوج اور عوامی سیکورٹی دستوں کے لئے، جو دہشت گردوں اور سعودی جارحین سے نبرد آزما ہیں، عوامی امدادی قافلے روانہ کئے گئے ہیں۔ ادھر الدائری علاقے میں عوامی تحریک انصار اللہ کے اراکین کی قیام گاہ کے نزدیک ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں اس تحریک کے کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19