Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77334
Published : 21/6/2015 9:27

یمن میں جنگ بندی کی ضرورت پر تاکید

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمن میں جنگ بندی کی ضرورت پر تاکید کی ہے- اطلاعات کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمنی گروہوں کے درمیان ہر طرح کی بات چیت سے پہلے جنگ بندی کی ضرورت پر تاکید کی ہے- اسماعیل ولد الشیخ احمد نے ہفتے کے روز جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں متحارب گروہوں کے درمیان مذاکرات جاری رہنے کی ضرورت پر بھی تاکید کی- انہوں نے کہا کہ یمنی گروہوں کے درمیان نئے مذاکرات شروع ہونے سے پہلے یمن میں جنگ بندی ہونی چاہئے اور جنیوا میں ہونے والے ابتدائی معاہدے مستقبل کے فیصلوں کی بنیاد بن سکتے ہیں- اسماعیل ولد الشیخ احمد نے مذاکرات کے دوبارہ انعقاد کی امید کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ مذاکرات صرف یمنی فریقوں کے درمیان ہوں گے- انہوں نے ماہ رمضان کے احترام اور یمن میں جنگ کے خاتمے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دو کروڑ دس لاکھ یمنی شہریوں کو انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے- واضح رہے کہ یمن کے بارے میں جنیوا مذاکرات جمعے کی رات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11