Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77341
Published : 21/6/2015 9:44

شنگھائی تنظیم کو فوجی تنظیم بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں

روس نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو نیٹو جیسی فوجی تنظیم بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے- ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کاخ کریملین نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا نیٹو کی طرح کسی فوجی اتحاد کی تشکیل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے- کریملین سربراہ ایوانف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم صرف اور صرف ایک علاقائی اور اقتصادی تنظیم ہے- واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعے کے روز کہا تھا کہ دو ایٹمی طاقتیں ہندوستان اور پاکستان روس کے شہر اوفا میں جولائی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں اس تنظیم میں شامل ہو سکتی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19