Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77342
Published : 21/6/2015 9:50

دہشت گرد گروہ داعش آل سعود کا آلۂ کار

سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی خطے کے شیعہ مسلمانوں پر حملوں کے لئے دہشت گرد گروہ داعش کو استعمال کر رہی ہے- اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے انکشاف کیا ہے کہ آل سعود کی خفیہ ایجنسی نے عراق اور شام میں اپنے اہداف کے حصول کے لئے دہشت گرد گروہ داعش کی مدد لینا شروع کر دی ہے- آل سعود نے اس سلسلے میں دہشت گرد گروہوں داعش اور جیش الاسلام کے عناصر کو خفیہ طور پر سعودی عرب منتقل کیا ہے تاکہ یہ عناصر علاقے کے شیعہ مسلمانوں پر دہشت گردانہ حملے کریں- آل سعود کی حکومت کی کوشش ہے کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کے شیعہ مسلمان ایران میں پناہ لینے پر مجبور ہو جائیں تاکہ عالمی سطح پر یہ مسئلہ نہ اٹھایا جاسکے کہ خلیج فارس کے ساحلی عرب ممالک میں شیعہ مسلمانوں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں- آل سعود اپنے ان اہداف کے حصول کے لئے دہشت گرد گروہوں کو حربے کے طور پر استعمال کرتی ہے- اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ سعودی عرب نے حالیہ برسوں کے دوران پاکستان اور افغانستان میں جنداللہ اور دوسرے دہشت گرد گروہوں کو تربیت دی ہے- آل سعود کا مقصد ان دہشت گرد گروہوں کو ایران، لبنان، عراق اور شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے استعمال کرنا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20