Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77343
Published : 21/6/2015 9:52

آل سعود قیدیوں کو جنگ کے لئے شام بھیجتی رہی ہے

وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ آل سعود حکومت قیدیوں کو جنگ کے لئے شام بھیجتی رہی ہے- انٹرنیٹ پر وکی لیکس کی جانب سے جاری ہونے والی سعودی وزارت خارجہ کی خفیہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ آل سعود حکومت قیدیوں کو جنگ کے لئے شام بھیجتی رہی ہے- وکی لیکس کی دستاویزات کے مطابق سعودی عرب پہلا ایسا ملک ہے کہ جس نے اپنے یہاں جیلوں میں بند عرب اور غیر ملکی جنگجوؤں کو دہشت گردانہ اقدامات کے لئے شام روانہ کیا- العالم ٹی وی کے مطابق یہ دستاویزات علاقے کے دیگر ممالک کے امور میں سعودی عرب کی کھلم کھلا مداخلت کا واضح ثبوت ہیں- اطلاعات کے مطابق ان دستاویزات میں سعودی وزارت خارجہ کا میجر جنرل سعود الثنیان کے نام ایک انتہائی خفیہ مراسلہ بھی شامل ہے- اس مراسلے میں نام نہاد جہاد کی غرض سے شام بھیجنے کے لئے قتل و عصمت دری کے سیکڑوں غیر ملکی ملزموں کو معاف کئے جانے اور ان کے اہل خانہ کے لئے ماہانہ معاوضے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23