Monday - 2018 Dec 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77344
Published : 21/6/2015 9:55

سعودی جارحیت: 175 ہسپتال اور طبی مراکز منہدم ہوئے

یمن کی وزارت صحت نے سعودی حملوں کے نتیجے میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال اور متعدی بیماریوں کے بارے میں خبر دار کیا ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزرات صحت کے ترجمان تمیم الشامی نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کے دوران ترسٹھ طبی مراکز اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا ہے- یہ طبی مراکز اور ہسپتال، حفظان صحت کے ان ایک سو پندرہ چھوٹے مراکز کے علاوہ ہیں جو سعودی حملوں میں تباہ ہو چکے ہیں- واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور دوسری عالمی تنظیمیں سامراج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں آل سعود کے ہاتھوں یمن میں بے گناہوں کا قتل عام ہو رہا ہے، انسانی صورت حال بہت زیادہ ابتر ہو چکی ہے اور اس ملک میں متعدی بیماریاں پھیل رہی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 17