Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77345
Published : 21/6/2015 9:58

پناہ گزینوں کو پناہ نہ دینے والے ممالک کو وارننگ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزیناں نے پناہ گزینوں کو پناہ نہ دینے والے ممالک کے خلاف تادیبی اقدامات کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے- اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزیناں آنتونیو گوٹرس نے ترکی میں شامی پناہ گزینوں کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ایسے ممالک کے خلاف تادیبی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے جو پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے گریز کرتے ہیں- آنتونیو گوٹرس نے ترکی کے سرحدی علاقے میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا- اس دورے کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شامی پناہ گزینوں کی حالت بہت ابتر ہے اور ان کو مزید مدد کی ضرورت ہے- ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے بے گھر افراد کے لئے کافی امداد پیش کی ہے لیکن ان کے حالات مزید مدد کے متقاضی ہیں- آنتونیو گوٹرس نے کہا کہ بعض ممالک پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے گریز کرتے ہیں اس لئے ان ممالک کے خلاف تادیبی اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24