Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77346
Published : 21/6/2015 10:1

ویانا میں ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ کے درمیان ویانا میں جاری مذاکرات کا ایک اور دور ختم ہوگئے-
ایران کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ہیلگا اشمد کے ساتھ ہفتے کی سہ پہر کو ویانا کے ہوٹل کوبرگ میں ڈھائی گھنٹے تک مذاکرات انجام دیئے- یہ مذاکرات جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تیاری کے مقصد سے انجام پارہے ہیں- دوسری جانب ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کا اجلاس کوبرگ ہوٹل میں جاری ہے- ہفتے کے روز ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ کے درمیان دوپہر سے قبل بھی مذاکرات ہوئے تھے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف بھی پیر کے روز سے ایٹمی مذاکرات کا آغاز کرنے والے ہیں- یہ مذاکرات لگسمبرگ میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نیز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ انجام پائیں گے۔ مذاکرات میں امریکی وزیر خارجہ کی شرکت بھی متوقع ہے- ایران کے وزیر خارجہ اس کے بعد ویانا جائیں گے اور اپنے معاونین کے ہمراہ، جو گذشتہ بدھ کے روز سے مذاکرات میں مشغول ہیں، ایٹمی مذاکرات کی مجموعی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19