Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77347
Published : 21/6/2015 10:4

ایران نے دہشت گردی سے متعلق امریکہ کی سالانہ رپورٹ کو مسترد کردیا

ایران کی وزارت خارجہ نے دہشت گردی سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ کو مسترد کردیا- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے امریکی وزارت خارجہ کی دہشت گردی سے متعلق سالانہ رپورٹ کو تکراری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں سیاسی سوچ اور دوہرے معیار اپنانے کی وجہ، دہشت گردی کی جڑیں مضبوط اور اس میں اضافہ ہورہا ہے- مرضیہ افخم نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں دنیا کے مختلف علاقوں کی اقوام کو، دہشت گردی کے حامیوں اور اس سے بے توجہی برتنے والوں نے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے- انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حامی ملکوں میں دہشت گرد، آزادانہ دندناتے پھر رہے ہیں اور ان کے خلاف کوئی ٹھوس قدم بھی نہیں اٹھایا جا رہا ہے، جس کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی دعووں کا کھوکھلا ہونا اور اس قسم کی رپورٹوں کا مکمل طور پر بے اعتبار ہونا طشت از بام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بارے میں امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے- ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران گذشتہ تین دہائیوں میں سب سے زیادہ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والا ملک رہا ہے لہذا ایک ایسے ملک کے خلاف الزام تراشی، جو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے مقابلے کے لئے بین الاقوامی سطح پر تعاون کر رہا ہے، محض پروپیگنڈہ ہے اور اس قسم کی رپورٹوں کا شائع کیا جانا حقائق کے سراسر منافی ہے- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24