Wed - 2018 Dec 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77348
Published : 21/6/2015 10:6

شام میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان

شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے-
اطلاعات کے مطابق شامی فضائیہ نے ہفتے کے روز مشرقی صوبے دیرالزور میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے- اس حملے میں دہشت گردوں کی کئی گاڑیاں اور اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا- ادھر کرد عوامی فورس نے شمالی علاقے رقہ کے مضافات میں واقع شہر تل الابیض کے متعدد گاؤوں کو آزاد کرالیا ہے- کرد عوامی فورس کی اس کارروائی میں داعش گروہ کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے- دوسری طرف شامی فوج نے حلب کے شمالی علاقے الخالدیہ میں بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اس علاقے کو آزاد کرالیا ہے جبکہ لببانی سرحد کے قریب واقع اہم علاقے قلمون میں پیش قدمی کی ہے- اس سے پہلے شامی ذرائع نے خبر دی تھی کہ قلمون کا اسی فی صد علاقہ اور اس کے آس پاس کی پہاڑی چوٹیوں کو حزب اللہ کی مدد سے تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 19