Friday - 2018 Oct. 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77359
Published : 21/6/2015 20:9

اسلامی جمہوریہ ایران، یمن کی مظلوم قوم کا حامی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران، یمن کی مظلوم قوم کا حامی ہے- ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے آل سعود کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کی حمایت کرتا ہے- علاء الدین بروجردی نے یمن کے ایک انقلابی گروہ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ یمن کی علمی شخصیات اور انقلابی عوام کے ساتھ ہے۔ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے آل سعود کے مظالم کے مقابلے میں یمنی عوام کے صبر و استقامت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے علاقے میں نئی جنگ کی جو آگ بھڑکائی ہے، وہ امت مسلمہ کی مشکلات سے اس کی بے توجہی اور غفلت کی علامت ہے اور یہ آگ خود اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Oct. 19