Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77385
Published : 22/6/2015 21:43

یمن کے محاصرے پر اقوام متحدہ کی خاموشی حیرت انگیز

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل نے یمن کے محاصرے کے بارے میں اقوام متحدہ کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا ہے- المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن علی البخیتی نے کہا ہے کہ یمن کے محاصرے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی خاموشی باعث حیرت ہے- انھوں نے کہا کہ یمن کی موجودہ صورت حال اقوام متحدہ کے منفی کردار کی آئینہ دار ہے- علی البخیتی نے کہا کہ یمن کے محاصرے کی بنا پر بہت سے امدادی بحری جہاز یمن کی بندرگاہوں میں داخل نہیں ہو پا رہے ہیں- انھوں نے کہا کہ جنیوا مذاکرات کی ناکامی کی ایک وجہ، فائر بندی سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے- یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن علی البخیتی نے کہا کہ انصار اللہ، فائر بندی اور ہر اس چیز کے بارے میں گفتگو کے لئے آمادہ ہے جو یمنی عوام کے مفاد میں ہو سکتی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11