Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77386
Published : 22/6/2015 21:45

شام کے وزیر داخلہ کا دورہ ایران

شام کے وزیر داخلہ دہشت گردی کے خلاف مہم کے طریقوں کے بارے میں تبالہ خیال کے لئے ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں- شام کے وزیر داخلہ محمد الشعار نے تہران پہنچ کر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ تہران میں ایران اور شام کے مشترکہ دشمن کی حیثیت سے دہشت گردی کے خلاف مہم کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے- انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں دونوں ملکوں کے حکام کے عزائم بہت سنجیدہ ہیں- شام کے وزیر داخلہ نے تہران اور دمشق کے تعلقات اور تعاون کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا- واضح رہے کہ شام کے وزیر داخلہ اپنے دو روزہ دورہ تہران میں ایران کے مختلف اعلی حکام منجملہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، وزیر داخلہ رحمانی فضلی اور قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ملاقات کریں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14