Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77483
Published : 24/6/2015 19:55

شام کے بحران کا حل، صرف سیاسی طریقے سے ممکن ہے

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا سے ٹیلیفونی گفتگو کے دوران کہا کہ شام کا بحران صرف سیاسی طریقے سے حل ہوسکتا ہے۔ اسٹیفن ڈی میستورا نے بھی گفتگو کے دوران بتایا کہ جینیوا میں شام کے مختلف گروہوں اور ایران کے سفیر سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں سے ان کی ملاقاتیں مفید اور موثر ثابت ہوئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آئندہ دنوں اسٹیفن ڈی میستورا علاقے کے ممالک کے دورے کے ساتھ ساتھ، مزید گفتگو اور مشاورت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا بھی دورہ کریں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20