Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77484
Published : 24/6/2015 19:59

یمن: سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری، متعدد شہید اور زخمی

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ اکیانوے دن بھی جاری رہا۔ المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی فضائیہ نے اپنے تازہ ترین حملوں میں صعدہ صوبے کے ساقین شہر کو نشانہ بنایا جہاں علامہ عبداللہ الحمیضہ سمیت پانچ یمنی شہری شہید ہوگئے۔ سعودی جارح طیاروں نے یمن کے رازح علاقے میں واقع برکان اور عرابہ پر بھی بمباری کی۔ اس حملے میں نو عام یمنی شہری شہید جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے ایئرپورٹ پر اٹھارہ بار بمباری کی ہے۔ بدھ کی صبح بھی سعودی فضائیہ نے حجہ اور عدن صوبوں کے مختلف مقامات پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔ ادھر المسیرہ ٹیلی ویژن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو تکفیری عناصر صوبہ صعدہ کے شہر بنی مطر کے ایک بازار میں بم نصب کرنے کی کوشش کے دوران دھماکے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد، آج بدھ کے دن جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات کی رپورٹ بان کی مون کو پیش کریں گے۔ شیخ احمد نے اس سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ جنیوا اجلاس ناکام رہا اور مذاکرات کے دوران فریقین، انسان دوستانہ جنگ بندی کے لئے کسی سمجھوتے تک نہیں پہنچ سکے۔ بان کی مون کو رپورٹ دینے کے بعد، شیخ احمد ریاض میں یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی اور اس کے بعد صنعا میں عوامی تحریک انصار اللہ کے نمائندوں سے گفتگو کریں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14