سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77489
تاریخ انتشار : 24/6/2015 20:11
تعداد بازدید : 8

عالمی فوجداری عدالت، صیہونی حکومت کے خلاف پہلا مقدمہ

فلسطین کی سپریم لیگل ایڈ کمیٹی نے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی کی سپریم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن مصطفی البرغوثی نے کہا ہے کہ یہ کیس جمعرات کے دن ہیگ بین الاقوامی عدالت کے اٹارنی جنرل فاتو بن سودا کے حوالے کردیا جائے گا۔ مصطفی البرغوثی نے کہا کہ اس مقدمے میں یہودی کالونیوں کی تعمیر، سن دو ہزار چودہ میں غزہ پر جارحیت اور صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے سلسلے میں دستاویزات پیش کی گئی ہیں۔ یہ دستاویزات فلسطینی قیادت، سماجی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی، جمعرات کے دن یہ کیس ہیگ میں عالمی فوجداری عدالت کے حوالے کریں گے۔ یاد رہے فلسطین نے اپریل دو ہزار پندرہ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی رکنیت حاصل کی تھی۔ اس مقدمے کو فلسطین کی جانب سے بین الاقوامی عدالت میں صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف پہلا قدم قرار دیا گیا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :