Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77490
Published : 24/6/2015 20:18

افغانستان: امن عمل میں پاکستان کا تعاون بہت اہم

افغانستان کی سپریم پیس کونسل نے امن مذاکرات کے عمل میں پاکستان کے مخلصانہ تعاون کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سپریم پیس کونسل کے شعبہ عالمی امور کے سربراہ نے پاکستان کے توسط سے طالبان کے بعض کمانڈروں کی میزبانی کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ، کابل حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے عمل میں اسلام آباد کا مخلصانہ تعاون اہمیت کا حامل ہے- محمد اسماعیل قاسم یار نے کہا کہ پاکستان بعض طالبان لیڈروں پر اثرانداز رہا ہے اس لئے امن مذاکرات کے آغاز کے لئے حالات سازگار بنا سکتا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے اس مہینے میں حکومت افغانستان اور طالبان گروہ کے درمیان ملاقات کا عندیہ ظاہر کیاہے- کہا جارہا ہے کہ پاکستان نے چین کے شہر ارومچی میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کےدرمیان ملاقات کا اہتمام کیاہے- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17