Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77491
Published : 24/6/2015 20:21

عراق: ابوبکرالبغدادی کا مشیر ہلاک

امعلوم مسلح افراد نے موصل شہر میں داعش گروہ کے ایک سرغنہ کو ہلاک کردیا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق، ایک نامعلوم مسلح گروہ نے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے مشیر سمیت متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ عراقی کردستان ریجن کے ایک سینیئر عہدیدار غیاث السورجی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہلاک شدہ دہشت گرد ابو مہند السویداوی کو بعث پارٹی کا اہم رکن اور ابوبکر البغدادی کا سینیئر مشیر سمجھا جاتا تھا۔ غیاث السورجی نے بتایا کہ السویداوی کو موصل شہر کے الدواسہ شاہراہ پر ہلاک کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے موصل شہر میں واقع داعش دہشت گردوں کے ایک چیک پوسٹ پر بھی حملہ کرکے کم از کم پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20