دوشنبه - 2019 مارس 18
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77493
تاریخ انتشار : 24/6/2015 20:27
تعداد بازدید : 10

قومی ٹیلی اسکوپ کی ڈیزائننگ کا آغاز

ایران میں قومی ٹیلی اسکوپ کی ڈیزائننگ کا کام شروع ہوگیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی رصد خانے کے منصوبے کے سربراہ رضا منصوری نے بتایا ہے کہ ایران کی قومی ٹیلی اسکوپ کی تیاری اور تنصیب پر ستائیس ملین ڈالر خرچ ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی این او، تین سو چالیس کے نام سے موسوم ایرانی ٹیلی اسکوپ کے ابتدائی آئینے کا قطر تین اعشاریہ چار میٹر ہوگا اور اسے دنیا کے چارمیٹر کے ٹیلی اسکوپوں میں شمار کیا جائے گا۔ ایران کے قومی رصد خانے کے منصوبے کے سربراہ رضا منصوری نے بتایا کہ ٹیلی اسکوپ کا ڈھانچہ اور اس کا اوپر کا کیس بھی ایران میں بنایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیلی اسکوپ کا آئینہ سرامک گلاس کا ہوگا جو انتہائی دقیق پیمائش کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے قومی رصدخانے کی تیاری اور اس کے وسائل کی پیداوار، ایک ایسا عظیم سائنسی منصوبہ ہے جو مقامی پیشرفتہ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار ہوگا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :