Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77494
Published : 24/6/2015 20:29

فتح اور حماس، نئی حکومت کی تشکیل کے لئے کوشاں

فلسطین کی نئی حکومت کی تشکیل کے لئے فتح اور حماس کے مذاکرات جاری ہیں۔ فتح پارٹی کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ امین مقبول نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی فلسطین کی نئی حکومت کی تشکیل کے لئے حماس تحریک کے سینیئر رکن موسی ابومرزوق کے ساتھ گفتگو کر رہی ہے۔ امین مقبول نے کہا کہ حکومت کی تشکیل میں حماس تحریک کا انتہائی مثبت کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات اور گفتگو کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے رامی حمداللہ کی قیادت میں فلسطین کی حکومت نے اقتدار سے ہٹنے کا اعلان کردیا تھا تاہم محمود عباس نے ایک بار پھر رامی حمداللہ کو ہی نئی کابینہ کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24