Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77495
Published : 24/6/2015 20:32

شام: دمشق کے مضافات میں دہشت گردانہ بم دھماکہ

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے-
الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق شام کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ دمشق کے مضافات میں واقع التل شہر میں بم دھماکہ ہوا ہے- اس بم دھماکے میں تیرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں- شام سے ملنے والی ایک اور خبر کے مطابق فوج نے صوبۂ حمص میں واقع تدمر شہر کے قریب ایک آئل فیلڈ کے اردگرد امن قائم کر دیا- دوسری جانب شام کے شمالی صوبے الرقہ میں فوجیوں اور عوامی رضاکاروں کی پیشقدمی جاری رہنے کے بعد دہشت گرد گروہ داعش نے الرقہ شہر میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا- دہشت گرد گروہ دیر الزور شہر سے فوجی ساز و سامان اور دہشت گردوں کو الرقہ میں منتقل کر رہا ہے- واضح رہے کہ شام کی فوج اور عوامی رضاکاروں نے منگل کے دن آپریشن کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے عین عیسی شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20