Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77496
Published : 24/6/2015 20:35

عراقی صدر کے نام ایرانی صدر کا دعوت نامہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عراقی صدر فواد معصوم کو جی ای سی ایف اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ ارسال کیا ہے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ عباس آخوندی بدھ کے روز عراق کے دورے پر بغداد پہنچے- انہوں نے بغداد میں عراقی صدر فواد معصوم سے ملاقات کی اور ان کو صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی طرف سے تہران میں منعقد ہونے والے جی ای سی ایف کے تیسرے سربراہی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا- گیس پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ جی ای سی ایف کا سربراہی اجلاس آئندہ تیئیس نومبر کو منعقد ہوگا- الجزائر، بولیویا، استوائی گنی، ایران، لیبیا، نائیجیریا، قطر، روس، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، ونزوئیلا، متحدہ عرب امارات اور مصر، جی ای سی ایف کے رکن ممالک ہیں اور چھے ممالک کو مبصر رکن ملک کی حیثیت حاصل ہے جن میں ہالینڈ، قزاقستان، ناروے، عراق، عمان اور پیرو شامل ہیں- روڈ ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی کے ایرانی وزیر عباس آخوندی اپنے دورۂ عراق کے دوران ایران کے جنوب مغربی علاقے شلمچہ سے عراق کے جنوب مشرقی علاقے بصرے تک پینتیس کلومیٹر کے ریلوے لائن پروجیکٹ کا جائزہ لیں گے جس پر عمل درآمد ہو رہا ہے- اس کے علاوہ عراق کے تعمیراتی منصوبوں میں ایران کی شرکت کا جائزہ بھی ان کے دورۂ عراق کے اہداف میں شامل ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23