Monday - 2018 july 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77500
Published : 24/6/2015 20:44

بحرین: سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرے

بحرین کے مختلف شہروں میں آل خلیفہ کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرے ہوئے ہیں-
اطلاعات کے مطابق بحرینی شہریوں نے مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کرکے آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا- یہ مظاہرے دارالحکومت منامہ کے کرزکان، معامیر اور بلاد قدیم علاقوں اور مشرقی علاقے جزیرہ سترہ نیز وسطی علاقے توبلی میں ہوئے- مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں جمعیت وفاق اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں- مظاہرین نے اپنے ملک میں جمہوریت کی برقراری اور اپنے قانونی حقوق پر تاکید کی- آل خلیفہ حکومت کے ایجنٹوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی- یاد رہے کہ آل خلیفہ کی ایک نام نہاد عدالت نے گزشتہ ہفتے ایک حکم جاری کرکے کہ جسے سیاسی حکم قرار دیا جاتا ہے، جمعیت وفاق اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 16