Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77532
Published : 25/6/2015 21:42

ترکی اسرائیل سے رابطہ بحال کررہا ہے

ترکی نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے بدھ کی شام اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور ترکی کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے صیہونی اخبار ہآرتص نے بدھ کے روز اٹلی کے شہر روم میں انقرہ اور تل ابیب کے نمائندوں کے مابین تعلقات بحال کرنے کے سلسلے میں گفتگو کی رپورٹ شایع کی تھی۔ یاد رہے سن دو ہزار دس میں غزہ کی طرف امداد لے جانے والے بحری جہاز پر اسرائیلی کمانڈوز کے حملے کے بعد صیہونی حکومت اور ترکی کے تعلقات میں کشیدگی آگئی تھی۔ اس واقعے میں نو ترک باشندے جاں بحق ہوگئے تھے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23