شنبه - 2019 مارس 23
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 77535
تاریخ انتشار : 25/6/2015 21:47
تعداد بازدید : 16

شام: صوبہ درعا کی فوجی چھاونی فوج کے قبضے میں

شامی فوج نے صوبہ درعا میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا-
العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج، صوبہ درعا اور اس کے مضافات میں نمایاں پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے اس وقت شامی فوج کی دوسری بڑی چھاؤنی الحراک تک پہنچ گئی ہے- اس چھاؤنی پر دو ہفتہ قبل تکفیری دہشت گرد گروہ جھبۃ النصرہ نے قبضہ کرلیا تھا- شامی فوج نے الثعلہ نامی فوجی ایئرپورٹ کو سیکورٹی فراہم کرنے کے علاوہ صوبہ درعا کے کئی علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے- در ایں اثنا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک رپورٹ میں داعش کے ہاتھوں شام میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف، سلامتی کونسل سے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے- بان کی مون نے خبردار کیا کہ شام میں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے کہ جس میں سے پچاس لاکھ سے زیادہ بچے ہیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کے بارے میں وکی لیکس کی تازہ شائع ہونے والی دستاویزات کی بنیاد پر، سعودی عرب شام میں مسلح عناصر کی مدد کررہا ہے- ان دستاویزات کےمطابق سعودی عرب کے ایک سفیر الاسعد نے بارہا سعودی عرب سے النصرہ دہشت گرد گروہ کو ہتھیار اور بھاری رقومات ارسال کرنے کی درخواست کی ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :