Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77538
Published : 25/6/2015 21:52

عرب ممالک عراق سے مخاصمت ترک کردیں

عراقی وزیر اعظم نے تمام ممالک کو داعش دہشت گرد گروہ کے بڑھتے خطرے کی جانب سے خبردار کیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر عراق کی جانب سے داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ نہ کیا جاتا تو اس گروہ نے علاقے کے عرب ممالک پر قبضہ کرلیا ہوتا۔ حیدرالعبادی نے اس بیان میں کہا کہ عرب ممالک کو عراق کی مخالفت اور دشمنی کے بجائے اس کا شکرگزار ہونا چاہیے۔ عراقی وزیر اعظم نے اس بیان میں تمام ممالک کو داعش کے خطرے کی جانب سے خبردار کیا۔ ادھر عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی اور مسلح افواج کے کمانڈر نے فوج اور عوامی رضاکار فورس کے منتخب دستوں سے ملاقات کی۔ عراقی وزیر اعظم نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ جس قوم کے پاس ایسی رضاکار فورس اور فوجی جوان ہوں، شکست و ناکامی اس کے قریب بھی نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس یقینا ہر محاذ پر داعش کو شکست دینے میں کامیاب ہو گی۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14