Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77541
Published : 25/6/2015 22:1

شام: حسکہ میں داعش کے داخلے کی کوشش ناکام

شام کی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کی شریعہ اور نشوہ کے علاقوں میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنا دیا-
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر شامی فوجیوں کی وردی پہن کر حسکہ کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں- ان علاقوں میں داخل ہونے کے لئے وہ فوج کی چیک پوسٹوں پر کار بم دھماکے بھی کر رہے ہیں- شام کی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے- شام کی فوج نے داعش کے اس اقدام کے مقابلے کے لئے ان علاقوں میں اپنے فوجی تعینات کر دیئے ہیں- ان علاقوں میں شام کے فوجیوں اور دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17