Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 77562
Published : 27/6/2015 18:39

ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین، نوے فیصد کام مکمل

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی سمجھوتے کی تدوین کا نوے فیصد کام مکمل ہو چکا ہے-

ولایت پورٹل:
ایتارتاس کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کے مسودے کی تدوین کا تقریبا نوے فیصد کام پورا ہو چکا ہے- سرگئی ریابکوف نے ایٹمی مذاکرات کے آخری دور میں شرکت کے مقصد سے جمعرات کے دن ماسکو سے ویانا روانہ ہونے سے قبل ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ ایٹمی مذاکرات کی جاسوسی کا امکان پایا جاتا ہے - البتہ انہوں نے اس سلسلے میں کسی ملک کا نام نہیں لیا- انھوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیاں ایٹمی مذاکرات میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایٹمی مذاکرات کی جاسوسی سے متعلق خبریں منظر عام پر بھی آئی تھیں- واضح رہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ اور روس کے بعض ذرائع ابلاغ نے کچھ عرصہ قبل اسرائیل کی جانب سے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کی جاسوسی کی خبر دی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21